راولپنڈی: منشیات فروشوں سے گٹھ جوڑ، ایس ایچ او اور سب انسپکٹر گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی میں منشیات فروش گینگ سے گٹھ جوڑ میں ملوث ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار دونوں پولیس افسران سمیت 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او صدر واہ سجاد احمد اور سب انسپکٹر کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔

واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق سب انسپکٹر نے بین الاضلاعی گینگ کے 2 ارکان کی رہائی کے لیے 40 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد دیگر پولیس اہلکاروں کہ گرفتاری بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں