زیرِ سمندر ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل ٹھیک کر دی گئی، ملک بھر میں انٹرنیٹ بحال، پی ٹی اے کی تصدیق

ایس ایم ڈبلیو 5 زیرِ سمندر کیبل مکمل طور پر بحال ہو گئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی زیرِ سمندر کیبل کی مکمل بحالی کی تصدیق کر دی۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق کیبل میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال ہو گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اور بین الاقوامی کنسورشیم کے فوری رابطوں سے کیبل بحال ہوئی، تکنیکی ٹیموں نے خرابی دور کرنے کے لیے 24 گھنٹے کام کیا۔
پی ٹی اے کے مطابق خرابی کے دوران متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے ڈیٹا ٹریفک منتقل کیا جاتا رہا۔
Load/Hide Comments




