خیبر پختونخوا: قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانوں، قید کی سزاؤں کا نیا شیڈول جاری

خیبر پختونخوا: قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانوں، قید کی سزاؤں کا نیا شیڈول جاری

خیبر پختونخوا میں قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں اور قید کی سزاؤں کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ مختلف خلاف ورزیوں پر سزاؤں اور جرمانوں کی تفصیلات سرکاری گزٹ میں شائع کردی گئیں۔ 

سرکاری احکامات میں رکاوٹ ڈالنے اور غیرقانونی اجتماعات پر کارروائی ہوگی۔ 

پشاور سے جاری گزٹ مسودے کے مطابق ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، عوامی مقامات پر غیر محفوظ ٹرانسپورٹ اور کشتیوں پر کارروائی ہوگی۔ 

گزٹ مسودے کے مطابق زِپ لائنز اور کان کنی کے غیر محفوظ آپریشن پر کارروائی ہوگی، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر تجاوزات قائم کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ 

مسودے کے مطابق دکانوں، ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر صفائی کے ناقص انتظامات پر 20 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔

مسودے کے مطابق ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں سے زیادہ وصولی پر 20 ہزار روپے اور لاؤڈ اسپیکر کے مقررہ حدود سے تجاوز کرنے پر 15 ہزار روپے تک جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں