اسلام آباد؛ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

اسلام آباد؛ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

اسلام آبادایف آئی اے اسلام آباد زون نے بڑی کارروائی کرکے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت محمد احسن کے نام سے ہوئی، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔

ملزم نے شہری کو دبئی کا ورک ویزا فراہم کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے وصول کیے لیکن شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔ ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا۔

ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں