یوٹیوب کی بندش کے حوالے سے پی ٹی اے کی وضاحت  آگئی

یوٹیوب کی بندش کے حوالے سے پی ٹی اے کی وضاحت  آگئی

  اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وضاحت جاری کی ہے کہ یوٹیوب کی بندش کے حوالے سے جو نوٹس سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، وہ 2012 کا ہے اور موجودہ حالات سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایک پرانی پریس ریلیز سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کی جا رہی ہے، جس سے عوام میں یوٹیوب کی موجودہ حیثیت کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت کے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے ستمبر 2012 میں یوٹیوب کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا تھا، جب تک یوٹیوب گستاخانہ مواد کی حامل فلم نہیں ہٹائے گا اس وقت تک پابندی برقرار رکھی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں