پاک بھارت کشیدگی کے بعد قومی گرینڈ ڈائیلاگ کی اہم ضرورت ہے: ترجمان اے این پی

پاک بھارت کشیدگی کے بعد قومی گرینڈ ڈائیلاگ کی اہم ضرورت ہے: ترجمان اے این پی
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد قومی گرینڈ ڈائیلاگ کی اہم ضرورت ہے۔

مرکزی ترجمان اے این پی انجینئر احسان اللّٰہ نے یہ بات پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی یکجہتی کےلیے تمام فریقین کو مکالمے میں شامل کیا جائے، آزادیٔ اظہار، اقلیتوں، خواتین و بچوں کے تحفظ پر مکالمے میں خصوصی توجہ دی جائے۔

اے این پی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے متفقہ قومی حکمتِ عملی ناگزیر ہے، روشن خیال سماج کی تشکیل کےلیے جامع میثاق تشکیل دیا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں