رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواستیں نمٹادیں

رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواستیں نمٹادیں
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تحریری جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے تحریری جواب میں عدالت کو آگاہ کیا کہ 13 مارچ 2025ء کا نوٹیفکیشن واپس لیا جا رہا ہے۔

اتھارٹی کی یقین دہانی کے بعد عدالت نے جماعت اسلامی و دیگر کی جانب سے دائر درخواستیں نمٹا دیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں