احسن اقبال کا مراد سعید کیخلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ مؤخر

احسن اقبال کا مراد سعید کیخلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ مؤخر
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث مؤخر کردیا گیا۔

 احسن اقبال اور مراد سعید کے وکلاء ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس پر دوبارہ دلائل طلب کر لیے۔

عدالت نے ہرجانے کے کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی۔

 عدالت کی جانب سے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے مراد سعید کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

مراد سعید نے مبینہ طور پر سکھر ملتان موٹروے میں کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں