پاکستان سعودی عرب کو خواتین بیوٹیشنز بھیجے گا

پاکستان سعودی عرب کو خواتین بیوٹیشنز بھیجے گا
پاکستان سعودی عرب کو خواتین بیوٹیشنز بھیجے گا

جدہ (شاہدنعیم) پاکستان کی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) ہنر مند خواتین بیوٹیشنز کو سعودی عرب بھیجے گی۔ سرکاری میڈیا نے جمعہ کو اطلاع دی کہ ان خواتین کی ضرورت مملکت کی ایک نجی فرم کو ہے۔ درخواست دہندگان کے لیے مطلوبہ اہلیت کا معیار پیش کیا گیا ہے۔ یہ اقدام سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اقتصادی تعلقات کا حصہ ہے۔پاکستان باقاعدگی سے خلیجی ممالک کو شعبہ طب کے پیشہ وروں، انجینئرز اور ٹیکنیشن سمیت ہنرمند افرادی قوت بھیجتا ہے۔ تازہ ترین اقدام خوبصورتی اور ذاتی نگہداشت کے شعبے میں ہے۔ “وزارت برائے سمندر پار پاکستانی و ترقئ انسانی وسائل کا ایک منسلک محکمہ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن سعودی عرب کو ہنر مند کارکنان (خواتین بیوٹیشنز) برآمد کرے گا۔”کارپوریشن نے بتایا، ایک سعودی فرم کو مختلف کاموں کے لیے بیوٹیشنز کی تلاش ہے جس میں سینئر ہیئر ڈریسر، نیل ٹیکنیشن (جیل اور ایکریلک)، آئی لیش سپیشلسٹ، میک اپ آرٹسٹ، ویکسنگ اور بلیچنگ اسپیشلسٹ اور وِگ ٹیکنیشن شامل ہیں۔ مطلوبہ قابلیت میں کم از کم تین سال کا تجربہ اور 40 سال سے کم عمر کی حد شامل ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں