سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں جن میں  9 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔

تیسری کارروائی خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی، سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے میں بھارتی اسپانسرڈ 3 خوارج کو ہلاک کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ہلاک خوارج ان علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں