بیرسٹر گوہر کا بانی کی رہائی کیلئے کارکنوں کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ

بیرسٹر گوہر کا بانی کی رہائی کیلئے کارکنوں کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان  نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنان کو اپنے جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ہماری کوششوں سے بانیٔ پی ٹی آئی خود بھی واقف ہیں، جو کچھ کر رہے ہیں ان کے مشورے سے ہی کر رہے ہیں۔

انہوں نے قیادت پر اعتماد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کارکن قیادت پر اعتماد رکھیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہمارے ورکرز صحیح سوال اٹھا رہے ہیں، امید ہے عید سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی کا کیس لگ جائے گا۔

بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہونی چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں