ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان ہو گا، زونل اور ضلعی رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہو رہے ہیں۔

عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہو گی یا 7 جون کو؟

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آج ملک کے کسی حصے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں، آج ذی الحج کا چاند نظر نہ آیا تو عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہو گی۔

اسلام آباد میں بادل اور آندھی کی وجہ سے مطلع بالکل صاف نہیں ہے اور وہاں چاند دکھائی دینے کا امکان بہت کم ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں بھی ذی الحج کا چاند آج دیکھا جائے گا۔

اماراتی فلکیاتی مرکز کے مطابق ذی الحج 1446 ہجری کا چاند آج 27 مئی کو دیکھا جائے گا۔

فلکیاتی مرکز کے حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ذی الحج کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے۔

حکام فلکیاتی مرکز نے بتایا ہے کہ ابوظبی میں چاند دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکے گا، جبکہ عمان، فلسطین کے شہر القدس اور قاہرہ میں چاند آنکھ سے دیکھنا ممکن ہو گا۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں اگر آج چاند نظر آ گیا تو وہاں عیدالاضحیٰ 6 جون کو متوقع ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں