آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان

آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے لیکن تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغرب سے گرم ہوائیں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں