پاڑا چنار: امن معاہدے کی تجدید کیلئے جرگہ کامیاب، ڈپٹی کمشنر
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاڑا چنار میں امن معاہدے کی تجدید کے لئے جرگہ کامیاب ہوگیا، جرگے میں عمائدین، انتظامیہ اور فورسز کے حکام شریک تھے۔
ڈی سی کے مطابق اوتی زئی اور علی زئی قبائل کے درمیان امن معاہدے میں توسیع کردی گئی، ایک سال قبل دونوں قبائل کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا۔
معاہدے کی تجدید 4 ماہ کے لئے کی گئی ہے، 4 ماہ بعد معاہدے میں خودکار طور پر ایک سال کی توسیع ہوجائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ امن معاہدے میں توسیع پائیدار امن کے لئے اہم پیش رفت ہے، قبائل پرامن رہیں گے اور ایک دوسرے کےحقوق کا احترام کریں گے۔
Load/Hide Comments




