خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ گرنے سے ایس ٹی جاں بحق، مسافر خاتون زخمی

خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ گرنے سے ایس ٹی جاں بحق، مسافر خاتون زخمی
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

خانیوال ریلوے جنکشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ گرنے کے نتیجے میں ریلوے ایس ٹی جاں بحق جبکہ مسافر خاتون زخمی ہوگئی۔

ریسکیو کے مطابق 50 سال قبل بنائے جانے والا ریلوے اسٹیشن پر واقع مسافر پل گرنے کے باعث ریلوے ٹکٹ کلیکٹر محمد اکرام موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے میں خاتون ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئی۔

خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ پُل قیامِ پاکستان سے قبل بنایا گیا تھا، ریلوے اسٹیشن پر آنے جانے کا یہ واحد رابطہ پل تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں