پی پی رہنما ہمایوں خان کی 14 جون تک عبوری ضمانت منظور

پی پی رہنما ہمایوں خان کی 14 جون تک عبوری ضمانت منظور
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سیشن کورٹ پشاور نے سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ہمایوں خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

پشاور سیشن کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صمت اللّٰہ وزیر نے ہمایوں خان کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ہمایوں خان کی 14 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

بعدازاں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات ہمایوں خان نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عدالت نے 14 جون تک عبوری ضمانت دے دی ہے، صوبائی حکومت نے ہمارے پر امن احتجاج پرشیلنگ کی، مقدمات درج کیے،  پی ٹی آئی خود ہر ہفتے احتجاج کرتی ہے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر پرچے کرنے سے پہلے یہ اپنے گریبان میں جھانکیں، کرپشن کے خلاف ہم نے پُر امن احتجاج کیا تو لاٹھی جارچ کیا گیا، پُر امن احتجاج پر شیلنگ کی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی نے اب دوبارہ احتجاج کی کال دی ہے،  پی ٹی آئی کے احتجاج سے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔

ہمایوں خان نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاجوں پر صوبے کے خزانے سے پیسےخرچ ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی نے لوگوں کو ٹرک کے بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں