پی ٹی آئی کے 6 کارکنان پر فردِ جرم عائد

پی ٹی آئی کے 6 کارکنان پر فردِ جرم عائد
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں 6 ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔

عدالت میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 9 مئی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے 6 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

یاد رہے کہ تھانہ شمس کالونی کے مقدمے میں 42 ملزمان پر پہلے ہی فردِ جرم عائد ہوچکی ہے۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں