دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری

دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ77 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 52 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10ہزار 800 کیوسک جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 28 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 83 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا نے بتایا کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 17ہزار100 کیوسک جبکہ دریائے کابل میں پانی کی آمد37 ہزار 100کیوسک اور اخراج 37 ہزار 100 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1478.03فٹ اور پانی کا ذخیرہ 21 لاکھ 39 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1161.05 فٹ اور پانی کا ذخیرہ21 لاکھ 68 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی سطح 647.20 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ21 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈا نے بتایا کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 45 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں