اماراتی سفارتخانےکی ویزے کیلئے بایو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2 جون سے داخلے کی اجازت

اماراتی سفارتخانےکی ویزے کیلئے بایو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2 جون سے داخلے کی اجازت
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ویزے کے لیے بایومیٹرک اپوائنٹمنٹ والے درخواست گزاروں کو 2 جون سے سفارت خانے میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

اس حوالے سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے میں سفارت خانے نے کہا ہے کہ درخواست گزار اپوائنٹمنٹ لینے سے پہلے 69 امریکی ڈالرز جمع کرائیں اور رسید ساتھ لائیں۔

یو اے ای کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ آن لائن اپ لوڈ کی گئی تمام دستاویزات کی نقول بھی ہمراہ لانا ضروری ہے۔

سفارتخانہ یو اے ای نے مزید کہا ہے کہ آن لائن ویزے کی درخواست مکمل ہونے کے بعد اپوائنٹمنٹ کوڈ نہ ملے تو ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا یہ بھی کہنا ہے کہ تصدیق کے بعد اپوائنٹمنٹ کوڈ ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں