فرانس کی ڈاسو اور بھارتی ٹاٹا کا حیدرآباد میں رافیل کا ڈھانچہ بنانے کا اعلان

فرانس کی ڈاسو اور بھارتی ٹاٹا کا حیدرآباد میں رافیل کا ڈھانچہ بنانے کا اعلان


نئی دہلی ( جنگ نیوز) فرانس کی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن اور بھارت کی ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ بھارت میں رافیل لڑاکا طیارے کے ڈھانچے (فیو سیلاژ) کی پیداوار کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہو گا جب یہ پرزہ فرانس سے باہر تیار کیا جائے گا۔ 2028میں فیو سیلاژ یونٹس تیار ہو کر نکلیں گی۔دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ درآمد کرنے والا ملک بھارت مقامی سطح پر اسلحہ سازی بڑھانے اور دفاعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ رواں مالی سال میں بھارت کی دفاعی برآمدات 12فیصد اضافے کے ساتھ 2.76 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔معاہدے کے تحت ٹاٹا حیدرآباد کے جنوبی شہر میں ایک پیداواری یونٹ قائم کرے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں