زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.8 ریکارڈ

زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.8 ریکارڈ
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کوئٹہ کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 23 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیماء مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 75 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ رات کراچی کے علاقے قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی۔

یکم جون سے اب تک کراچی میں 33 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں