قتل کا اشتہاری مجرم آذربائیجان میں گرفتار، پاکستان کیلئے روانہ

قتل کا اشتہاری مجرم آذربائیجان میں گرفتار، پاکستان کیلئے روانہ
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے مقدمۂ قتل میں ملوث 10سال سے مفرور اشتہاری مجرم کو آذربائیجان سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی سی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم غلام عباس 2015ء میں سیالکوٹ کے شہری کو قتل کر کے آذر بائیجان فرار ہوگیا تھا۔ 

سی سی ڈی کے اسپیشل آپریشنز سیل نے مجرم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا تھا۔

سی سی ڈی کی ٹیم مجرم کو لے کر آذربائیجان سے پاکستان روانہ ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر اسپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں