کامران ٹیسوری قائم مقام گورنر کی عزت کریں یا نہ کریں، آئین کا احترام کرنا ہوگا: سعدیہ جاوید

کامران ٹیسوری قائم مقام گورنر کی عزت کریں یا نہ کریں، آئین کا احترام کرنا ہوگا: سعدیہ جاوید
سعدیہ جاوید — فائل فوٹو
سعدیہ جاوید — فائل فوٹو 

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ قائم مقام گورنر بھی صوبے کا آئینی سربراہ ہوتا ہے۔ کامران ٹیسوری قائم مقام گورنر کی عزت کریں یا نہ کریں، انہیں آئین کا احترام کرنا ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس استعمال کرنے کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری نے اب گورنر ہاوس پر بھی قبضہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری صاحب بھول رہے ہیں کہ وہ ایم کیو ایم میں نہیں، بلکہ گورنر کے عہدے پر ہیں۔

سعدیہ جاوید کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتنے عوامی کام کے دعویدار کو گورنر ہاؤس کی نشست کا اتنا خطرہ کیوں ہے؟



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں