شاہ محمود قریشی کی شادمان تھانہ جلانے کے مقدمے میں ضمانت منظور

شاہ محمود قریشی کی شادمان تھانہ جلانے کے مقدمے میں ضمانت منظور
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی شادمان تھانہ جلانے کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ 18 جون کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے دوربارہ کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ جن لوگوں نے میرے لیے دعائیں کیں ان کا مشکور ہوں، بھارت کو جواب دینے پر پاک فوج اور بالخصوص ایئر فورس کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں