کراچی میں رات سوا 8 بجے پھر زلزلہ، شدت 3.3 ریکارڈ

کراچی میں رات سوا 8 بجے پھر زلزلہ، شدت 3.3 ریکارڈ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر قائد آباد میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اس زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی اور  اس کی زمین کے اندر گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔ 

زلزلہ 8 بجکر 14 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، زلزلہ کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے شمال میں 5 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کے مطابق کراچی میں یکم جون سے اب تک 55 زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے کے باعث یہ زلزلے آ رہے ہیں، یہ سلسلہ کب تک رہ سکتا ہے اس کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ یکم جون سے اب تک کراچی میں 55 زلزلے ریکارڈ ہوئے ہیں، سب سے پہلے یکم جون کو 3.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں