رات گئے قائد آباد اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

رات گئے قائد آباد اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں رات گئے قائدآباد اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کے قائدآباد اور اطراف میں رات 3 بج کر 14 منٹ پر زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ کا مرکز ملیر تھا جس کی گہرائی 8 کلو میٹر تھی۔

 گزشتہ روز بھی ملیر اور قائد آباد میں رات سوا 8 بجے بھی زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی تھی،  گہرائی 50 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلہ کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی سے شمال میں 5 کلومیٹر فاصلے پر تھا۔

چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کا کہنا تھا کہ یکم جون سے 56 زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، یہ زلزلے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے کے باعث آرہے ہیں۔

چیف میٹرو لوجسٹ کے مطابق یہ سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں