قطر میں کئی ممالک کی اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات منتقل ہونے کی ہدایت


کراچی(نیوزڈیسک)قطر میںمتعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔ اس سے قبل امریکا نے بھی قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ جگہوں پر رہنے کی ہدایت کی، قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی عارضی بندش علاقائی صورتحال، عوام اور غیر ملکیوں کے حفاظتی اقدامات کے تحت کی گئی ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطری حکومت علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی، برطانوی حکومت نے قطر میں اپنے شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کردی۔چین نے بھی قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی۔
Load/Hide Comments