میرا خیال ہے عمران مائنس ہو گئے: علیمہ خان

میرا خیال ہے عمران مائنس ہو گئے: علیمہ خان

بانیٔ پی ٹی آئی کی منظوری کے بغیر خیبر پختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظور ہونے پر علیمہ خان کا ردِعمل سامنے آ گیا۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر صحافی نے سوال کیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے تو کہا تھا کہ ان کی منظوری کے بغیر بجٹ منظور نہیں ہو گا لیکن کے پی حکومت نے بجٹ منظور کر لیا، کیا مائنس عمران ہو چکا ہے؟

جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان مائنس ہی ہو گئے۔

ایک اور صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ ایم پی ایز کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور بہت طاقتور ہیں، انہیں نہ نہیں کر سکتے۔

علیمہ خان نے کہا کہ جو پارٹی ایم پی ایز بیانیے کا دباؤ برداشت نہیں کر سکتے وہ گھر جائیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں