ٹورنٹو سے کراچی اڑان بھرتے ہی پی آئی اے پرواز کے کارگو سے آگ کی نشاندہی، واپس ٹورنٹو اتار لیا گیا
ٹورنٹو سے کراچی اڑان بھرتے ہی پی آئی اے پرواز پی کے 784 کے کارگو سے آگ کی نشاندہی کی گئی اور اسے روانگی کے 12 منٹ بعد واپس ٹورنٹو اتار لیا گیا۔
پائلٹ کو طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد پینل پر آگ کے سگنل موصول ہوئے تھے۔
ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فائر بریگیڈ رن وے پر پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ طیارے کے کارگو ہولڈ کی چیکنگ میں مصروف ہے۔
ایئرپورٹ کے علیحدہ ایریا میں موجود طیارے میں 130 مسافر موجود ہیں۔ پرواز نے پیر کی دوپہر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔
مسافروں کو طیارے سے ایئرپورٹ لاونج میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ طیارے کے کارگو ہولڈ سے سامان آف لوڈ کرکے چیک کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments




