پنجاب: ماہ اگست میں 1415 غیر قانونی طبی مراکز سیل

پنجاب: ماہ اگست میں 1415 غیر قانونی طبی مراکز سیل

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اگست میں اتائیت کے خلاف کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ماہ کے دوران صوبہ بھر میں 1415 غیرقانونی طبی مراکز سیل کردیے گئے۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق صوبے بھر میں اتائیت کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق اگست کے دوران سب سے زیادہ لاہور میں اتاتیت کے 293 غیر قانونی طبی مراکز، قصور میں 104، ڈیرہ غازی خان میں 94 غیرقانونی طبی مراکز سربمہر کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق شیخوپورہ میں 80، ننکانہ صاحب میں 64 اور فیصل آباد میں چھاپوں کے دوران 63 اتائیوں کے غیر قانونی طبی مراکز سیل کیے گئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں