اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان سے استنبول میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان کے درمیان استنبول میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سیاسی، معاشی، سیکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کے مزید فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان ترکیہ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے تحت پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور کونسل کا آئندہ اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں