ایران اسرائیل جنگ بندی؛ مسجد اقصیٰ کو 12 روز بعد مکمل طور پر کھول دیا گیا

ایران اسرائیل جنگ بندی؛ مسجد اقصیٰ کو 12 روز بعد مکمل طور پر کھول دیا گیا
ایران اسرائیل جنگ بندی؛ مسجد اقصیٰ کو 12 روز بعد مکمل طور پر کھول دیا گیا

کراچی(نیوزڈیسک)ایران اسرائیل جنگ بندی؛ مسجد اقصیٰ کو 12 روز بعد مکمل طور پر کھول دیا گیامسیحیوں کے مقدس ترین چرچ “کنیسہ القیامہ” اور یہودیوں کی “دیوار گریہ” کو بھی 12 روز بعد کھول دیا گیا۔مسجد اقصیٰ سمیت بیت المقدس کے دیگر مقدس مقامات کو 12 دن بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے آغاز پر ہی مقبوضہ بیت المقدس کو بند کردیا گیا تھا اور سوائے مذہبی پیشوا اور انتظامیہ کے کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔جمعے کی نماز کے لیے بھی بہت کم تعداد میں فلسطینیوں کو عبادت کی اجازت دی گئی تھی اور پھر دوبارہ بند کردی گئی تھی۔ علاوہ ازیں مقبوضہ بیت المقدس میں مسیحیوں کے مقدس ترین چرچ “کنیسہ القیامہ” اور یہودیوں کی “دیوار گریہ” کو بھی 12 روز کی بندش کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں