کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو، 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو، 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

شمالی وزیرستان میں کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر کے مطابق شمالی وزیرستان میں تمام داخلی و خارجی اور مین شاہراہوں پر عوامی آمدو رفت پر پابندی ہوگی۔ 

انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور لاجسٹک کو ضلع بھر میں منتقل کرنے کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

دریں اثناء ضلع بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے  جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں موجودہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر 3 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہو گی۔ 

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا علاقے میں داخلہ ممنوع ہو گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں