سیلابی ریلے میں بہنے والی 4 خواتین کی تدفین

سیلابی ریلے میں بہنے والی 4 خواتین کی تدفین

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیلابی ریلے میں کار بہنے سے 3 سگی بہنیں اور 1 بچی جاں بحق ہو گئی، زندہ بچ جانے والی 1 بہن کی حالت تشویش ناک ہے۔

متاثرہ فیملی کا تعلق ملتان سے تھا، جاں بحق چاروں خواتین کی نمازِ جنازہ کے بعد آبائی علاقے میں تدفین کر دی گئیں۔

دوسری جانب زیارت کے علاقے کلی زڑگی ڈیم میں 3 بچیاں ڈوب گئیں، جن میں سے 2 کو بچا لیا گیا، تیسری کی تلاش جاری ہے۔

کوہلو میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو نے شہریوں کو پکنک کے لیے سیلابی ریلے کی گزر گاہوں پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں ژوب، شیرانی، زیارت، ہرنائی، قلات اور کوہِ سلیمان میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں