برنس گارڈن میں1927ء میں بنائے گئے 4 کنویں فعال، بارش کا پانی ذخیرہ ہو گا

برنس گارڈن میں1927ء میں بنائے گئے 4 کنویں فعال، بارش کا پانی ذخیرہ ہو گا
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کراچی میں برنس گارڈن میں 1927ء میں بنائے گئے 4 کنویں فعال کر دیے گئے۔

کے ایم سی کے ترجمان کے مطابق آئی آئی چند ریگر روڈ، آرٹس کونسل اور سندھ سیکریٹریٹ کے اطراف بارش کا پانی جمع نہیں ہو گا۔ 

 کے ایم سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کا ذخیرہ کیا گیا پانی پارکوں میں استعمال کیا جائے گا۔

کے ایم سی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ برنس گارڈن میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایک اور ٹینک بھی بنایا جا رہا ہے۔ 

 کے ایم سی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ برنس گارڈن میں بننے والے نئے ٹینک میں 1 لاکھ گیلن بارش کا پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں