پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پینشن کے مکمل حقدار قرار

پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پینشن کے مکمل حقدار قرار
سپریم کورٹ: پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پینشن کے مکمل حقدار قرار

سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی پینشن کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پونے دو سو سے زائد اپیلوں اور درخواستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا مکمل حقدار قرار دیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق ادارے کو مالی مسائل پینشن کی ادائیگی سے بری الذمہ نہیں کرتے، پی ٹی سی ایل پینشنرز کو 90 دن میں ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ پینشن پر نظرثانی وفاقی حکومت کے مطابق کی جائے، ادائیگیوں کا عمل شفاف ہو تاکہ متاثرہ پینشنرز کے جائز مطالبات کا ازالہ کیا جاسکے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین نے پینشنرز کے حق میں فیصلہ دیا۔ دونوں ججز نے جسٹس عائشہ کے فیصلے سے اختلاف کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں