ضمنی الیکشن، پی ایس 30 پر پی پی کے اسفندیار کھرل نے میدان مار لیا

تصویر، فیس بک، اسفندیار کھرل
تصویر، فیس بک، اسفندیار کھرل

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 30 خیرپور کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے اسفند یار کھرل نے کامیابی حاصل کرلی، یہ نشست سندھ اسمبلی کے رکن ایم پی اے نعیم احمد کھرل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

ریٹرننگ افسر نے نتائج کا باضابطہ فارم 47 جاری کردیا، فارم 47 کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار اسفند یار خان کھرل نے 48 ہزار 986 ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

پی ایس 30 خیرپور-V ضمنی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 20.53 فیصد رہی، تصور مہدی شاہ بارہ سو سے زائد وووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

اس حلقے سے پاکستان پيپلز پارٹی کے بیرسٹر اسفند یار خان کھرل سمیت 8 آزاد امیدواروں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ 

خیرپور کی تحصیل گمبٹ کے علاقوں پر مشتمل حلقہ پی ایس 30 میں پولنگ شامل پانچ بجے تک جاری رہی، پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو۔ 

ابتدائی نتائج کے مطابق نعیم احمد کھرل کے بھتیجے اسفندیار کھرل کو الیکشن میں سبقت حاصل رہی، یہ نشست جون 2026ء میں نعیم احمد کھرل کے جگر کے عارضے کے باعث انتقال کر جانے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی، جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے ان کے بھتیجے بیرسٹر اسفندیار کھرل کو اس حلقے سے اپنا امیدوار نامزد کیا۔ 

یہ حلقہ ضلع خیرپور کی دو تحصیلوں گمبٹ اور صوبھودیرو پر محیط ہے، اس حلقے میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 54 ہزار 980 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں ایک لاکھ 33 ہزار 37 مرد جبکہ ایک لاکھ 21 ہزار 943 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ 

اس سلسلے میں ٹوٹل 164 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے جن میں 53 مرد، 52 خواتین اور 59 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل تھے، جن میں سے 64 کو انتہائی حساس، 68 کو حساس اور 32 کو نارمل ڈکلیئر کیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں