سب میٹنگ میٹنگ کھیل رہے ہیں جب میٹنگ کریں گے تو کام کب کریں گے؟ علی خورشیدی

سب میٹنگ میٹنگ کھیل رہے ہیں جب میٹنگ کریں گے تو کام کب کریں گے؟ علی خورشیدی
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ سب میٹنگ میٹنگ کھیل رہے ہیں جب میٹنگ کریں گے تو کام کب کریں گے؟

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناتھا خان پل آئے روز ٹوٹ جاتا ہے، ملیر ایکسپریس وے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے تکنیکی غلطی کی، اس پر انکوائری ہونی چاہیے تھی۔

 علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ کہا جاتا ہے ٹوٹ گئی تو دوبارہ بنا دیں گے، یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، آپ کے گھر کا پیسہ نہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ میئر کراچی کہتے ہیں ان کے پاس 105 سڑکیں ہیں، میئر 105 سڑکوں کا حال بتائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر تباہ ہو رہا ہے، یہ غیر جمہوری رویہ ہے، لوگ پریشان ہیں، کس سے سوال کریں؟  



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں