سندھ ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے کا قتل، سپریم کورٹ نے ملزم کو بری کردیا

سندھ ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے کا قتل، سپریم کورٹ نے ملزم کو بری کردیا
سپریم کورٹ : فائل فوٹو
سپریم کورٹ : فائل فوٹو 

سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے کے قتل کے ملزمان کی بریت کا فیصلہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے سزائے موت کے ملزم سکندر لاشاری کو بری کردیا، عدالت نے قتل کے شریک ملزم عرفان عرف فہیم کو بھی بری کردیا۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مختصر فیصلہ تحریر کیا، سپریم کورٹ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی، سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے ناقص تفتیش اور کمزور پراسیکیوشن پر ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ دیا، ملزم سکندر لاشاری کو سزائے موت اور ملزم عرفان فہیم کو ٹرائل کورٹ نے 25 سال کی سزا سنائی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ کے جج خالد شاہانی کے بیٹےحنین طارق کو 2014 میں قتل کیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں