لگتا ہے آگ لگنے کے واقعے میں 18ویں ترمیم کو آگ لگانا چاہتے ہیں: شازیہ مری

لگتا ہے آگ لگنے کے واقعے میں 18ویں ترمیم کو آگ لگانا چاہتے ہیں: شازیہ مری
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ کراچی میں افسوسناک واقعے پر سب کو تکلیف ہوئی، دکھ کا جتنا بھی اظہار کیا جائے کم ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہی ہے لیکن اس واقعے پر جو سیاست کی جارہی ہے وہ افسوسناک ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کی ضرورت ہے، لگتا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں اٹھارویں ترمیم کو آگ لگانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر بات کرتے کرتے آپ اٹھارویں ترمیم پر بات کرنے لگے ہیں، ایک وفاقی وزیر نے سندھ کے شہر کو وفاق کے قبضے میں دینے کی بات کی، ہم جانتے ہیں آپ نے قبضے کی سیاست کی اور نام لے لے کر خود کو ایکسپوز کیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام لوگوں نے وقت کیساتھ ایک دوسرے پر چارج شیٹ دی، ایسی بات کرکے کئی لوگوں کے احساسات کو مجروح کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزیر نے بیان دیا ہو یا کسی اور نے دیا ہو وہ قابل مذمت ہے، کراچی کو سب پتا ہے اس لیے کوئی آپ کے پیچھے نہیں کھڑا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں