آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کبھی کبھار تیز سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ہواؤں کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 8 سے 10ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شہرِ قائد میں شمال مشرق سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں