ڈی آئی خان خودکش دھماکا، حملہ آور کی شناخت، مقدمہ درج

ڈی آئی خان خودکش دھماکا، حملہ آور کی شناخت، مقدمہ درج
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) خودکش دھماکے کے حملہ آور کی شناخت کرلی گئی۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ڈی آئی خان میں خود کش حملے کا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق خودکش دھماکے میں 6 افراد شہید ہوئے جبکہ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے ڈی این اے سیمپلز اور فارنزک شواہد حاصل کرلیے ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق گزشتہ رات شادی کی تقریب کے دوران مہمانوں کے کمرے میں خودکش دھماکا ہوا، حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق خودکش حملہ آور عبدالرحمان کی پرورش افغان مہاجر کیمپ میں ہوئی، جس نے ابتدائی تعلیم غیر رسمی مراکز اور مدرسے میں حاصل کی۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کم عمری میں انتہاپسند پروپیگنڈے کا شکار ہوا، جس نے گزشتہ روز امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر پر خود کش دھماکا کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں