بنوں اور وزیر میں اساتذہ کی 775 عارضی بھرتیاں کالعدم قرار

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے خیبر پختون خوا کے جنوبی ضلع بنوں اور سب ڈویژن وزیر میں اساتذہ کی 775 عارضی بھرتیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔
ڈی ای او کا کہنا ہے کہ محکمۂ تعلیم نے ٹیلنٹ پول کے تحت ہونے والی تمام بھرتیوں کا عمل فوری طور پر روک دیا ہے۔
عارضی بھرتیوں میں میرٹ اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر کی انکوائری میں بھرتیوں کے عمل پر سنگین سوالات اور بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں۔
متنازع بھرتیوں کے خلاف شہریوں کی تحریری شکایات پر انکوائری عمل میں لائی گئی۔
ڈی ای او کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی نئی بھرتیوں کے لیے شفاف اور میرٹ پر مبنی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



