اسلام آباد خود کش دھماکا، داعش افغانی ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولتکار گرفتار

اسلام آباد خود کش دھماکا، داعش افغانی ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولتکار گرفتار
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے انٹیلی جینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مار کر خود کُش حملہ آور کے 4 سہولت کار گرفتار کر لیے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس بروئے کار لاتے ہوئے کیے گئے، آپریشنز میں خود کُش حملہ آور کے 4 سہولت کار گرفتار کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ خود کش حملے کا داعش افغانی ماسٹر مائنڈ بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں داخلے سے روکنے پر حملہ آور نے خود کو گیٹ پر اڑا لیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں