سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کروانے کا آج آخری دن

وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے کہا ہے کہ سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کروانے کا آج آخری دن ہے۔
اس حوالے سے ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج ویزا کے حصول کے لیے 8 فروری تک بائیو میٹرک کروانا لازمی ہے، عازمین حج گھر بیٹھے سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے سعودی تاشیر سینٹر آج بھی صبح 9 تا شام 5 کھلے رہیں گے، سعودی ویزا بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزا کا حصول ممکن نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ عازمین حج پریشانی سے بچنے کے لیے فوری بائیو میٹرک مکمل کریں، بائیومیٹرک کی تصدیقی ای میل کا پرنٹ اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ 8 فروری سعودی ویزا بائیو میٹرک کروانے کی ڈیڈ لائن ہے۔
واضح رہے کہ 8 فروری تک بائیو میٹرک نہ کرانے پر حج ویزا نہیں لگے گا۔
پاکستان کے لیے 2026ء کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے لیے 60 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔



