وزیر خزانہ اورنگزیب کی سعودی وزیر سرمایہ کاری سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر گفتگو

وزیر خزانہ اورنگزیب کی سعودی وزیر سرمایہ کاری سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر گفتگو
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی وزیر سرمایہ کاری فیصل بن فاضل ابراہیم سے سعودی شہر العُلا میں ملاقات ہوئی۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے معاملات اور باہمی اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ 

سعودی وزیر سرمایہ کاری فیصل بن فاضل ابراہیم نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کی مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کے ٹیلنٹ کا دنیا میں اہم مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی ٹیلنٹ سے استفادہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون دونوں ملکوں کی معیشتوں کےلیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں