کل ہمارے 2 بندوں کو نامعلوم گاڑیوں کے ذریعے پکڑا گیا: جنید اکبر

کل ہمارے 2 بندوں کو نامعلوم گاڑیوں کے ذریعے پکڑا گیا: جنید اکبر
جنید اکبر---فائل فوٹو
جنید اکبر—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ایسی گاڑیاں گھومتی ہیں جنکی نمبر پلیٹ نہیں ہوتی، کل ہمارے 2 بندوں کو نامعلوم گاڑیوں کے ذریعے پکڑا گیا۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پشاور بار کے ایک وکیل پر تشدد کیا گیا، اگر وکیلوں کا یہ حال ہو رہا ہے تو باقی عوام کا آپ خود سوچ لیں۔

جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں چاہے کسی بھی جماعت کا ممبر ہو یہ رویہ ناقابلِ برداشت ہے، ہم بھی منتخب ہو کر آئے ہیں، ہمیں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں گزشتہ 1 سال سے اڈیالہ جیل جا رہا ہوں، 22 مرتبہ میرا نام لسٹ میں آیا لیکن میری ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں