صوبے میں امن دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، سہیل آفریدی

صوبے میں امن دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی۔فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی۔فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ڈی آئی خان میں پولیس پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے۔ دہشت گردی کے بزدلانہ حملوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔

اس سے قبل صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حقائق چھپانا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بانی کو ڈاکٹرز اور فیملی تک رسائی نہ دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں