بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ گزشتہ 6 ماہ سے چل رہا ہے، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ گزشتہ 6 ماہ سے چل رہا ہے، علیمہ خان
علیمہ خان : فائل فوٹو
علیمہ خان : فائل فوٹو 

بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ گزشتہ 6 ماہ سے چل رہا ہے، حکومت نے کہا ہے اسپتال لے جا کر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج کیا گیا، ہمیں کیا پتہ کہ کس نے اور کیا علاج کیا ہے؟

راولپنڈی میں علیمہ خان نے اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، سلمان صفدر نے اتنا کہا ہے کہ ان کی ملاقات ہوئی ہے، کل ہم سب سپریم کورٹ جائیں گے، رپورٹ کے بارے میں کل ہی ہمیں پتہ چلے گا۔

علیمہ خان نے کہا کہ میرے اور میری بہن کے بچوں نے بسنت پر پتنگیں اڑائیں۔

وکیل فیصل ملک نے کہا کہ استغاثہ کا انحصار ایک یو ایس بی پر ہے، جس میں 65 سے زائد ویڈیوز ہیں، علیمہ خان کے خلاف پیش کی گئی ویڈیوز متنازع ہیں۔

فیصل ملک نے کہا کہ امید ہے عدالت استغاثہ کی ویڈیوز کو رد کرے گی،  ویڈیوز میں کوئی سمجھ ہی نہیں آرہی کون کیا کہہ رہا ہے؟ کس سورس سے لی گئی ہیں؟



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں