کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 13 سے 16 ستمبر تک بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 13 سے 16 ستمبر تک بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 13 سے 16 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 13 ستمبر کی شام یا رات سے 16 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔ 

شہر قائد کے علاوہ لاڑکانہ، جیکب آباد، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹہ اور بدین اور ان شہروں کے گردونواح میں 13 سے 16ستمبر تک بارش ہوسکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہواؤں کے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں